سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رحمان بابا ایکسپریس اور ڈمپر کے درمیان تصادم، ٹرین کا انجن تباہ

فیصل آباد(پی پی آئی)فیصل آباد میں رحمان بابا ایکسپریس اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں انجن مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ گوجرہ پھاٹک کے قریب پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری ٹرین گزرنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی، ٹکراؤ اس قدر شدید تھا کہ اس کی گونج دور تک سنائی دی، حادثے میں ٹرین کے ڈرائیورز زخمی ہوئے،پی پی آئی کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر انجن کو کاٹا اور زخمی ہونے والے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو ٹرین سے نکال کر طبی امداد دی۔ترجمان ریلوے نے بتایا کہ حادثے کے بعد لاہور سے ریلیف ٹرین روانہ کر دی حادثے کی تحقیقات کیلئے گریڈ 20 کے 3 افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جو 24 گھنٹے میں ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی۔