کراچی(پی پی آئی)کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ہفتہ سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ کراچی میں 13 اور 14 اپریل کو بادل برسنے کا امکان ہے۔ پی پی آئی کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں معتدل اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر مسلسل اثر انداز ہے۔۔کراچی سمیت سکھر، لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر مقامات پر بھی آندھی اور بارش متوقع ہے۔دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
Next Post
سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کا تقرر، نوٹیفکیشن جاری
Fri Apr 12 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) صدر آصف علی زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کا تقرر بھی کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔۔نئے تعینات ججز میں جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس امجد علی بوھئیو، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس محمد عبدالرحمان اور جسٹس ارباب علی ہاکرو کی بھی تعیناتی […]