جسٹس اشتیاق ابراہیم قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات

پشاور(پی پی آئی)پشاور ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق وزارت قانون کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعینات کردیا گیا ہے علاوہ ازیں 30 سال تک عدلیہ میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان 14 اپریل کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں

Latest from Blog