چترال میں لینڈ سلائیڈن کے پیش نظرآج اور کل تعلیمی ادارے بند

چترال(پی پی آئی)چترال میں ضلعی انتظامیہ نے 15 اپریل سے 17 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کے خدشے کے پیش نظر بند کیے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بارش کے پانی اور لینڈ سلائیڈنگ سے ندی نالوں کے بھر جانے کی وجہ سے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کومشکلات کا سامنا ہے۔ طلبا و طالبات کی حفاظت کے لیے لوئر چترال کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 3 دن  بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Latest from Blog