فارن سپلائرز کوپاکستان میں بزنس کی اجازت دینے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں فارن سپلائرز کو بزنس کرنیکی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق کسٹمز رولز 2001 میں مزید ترامیم کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد غیرملکی سپلائرز یہاں اپنا رجسٹرڈ بزنس قائم کر سکیں گے، پی پی آئی کے مطابق فارن سپلائرز کو ذیلی کمپنی قائم کرنے کا بھی اختیار حاصل ہو گا۔خام تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت ہو گی۔ پیٹرولیم مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فروخت یا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ درآمدکردہ مال کسٹمز اسٹوریج فیسلیٹی میں رکھنے کی سہولت ملے گی۔فارن سپلائرز پاکستان میں کسی بھی جگہ ویئرہاؤس استعمال کر سکیں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات درآمد کر کے بیرون ملک ایکسپورٹ کی بھی اجازت ہوگی۔ غیرملکی سپلائرز کو ویئر ہاؤس رینٹ، پورٹ اور دیگر سروس چارجز ادا کرنا ہوں گے۔ایف بی آر کے مطابق واجبات فارن کرنسی یعنی ڈالرز میں بینکنگ چینلز کے ذریعے ادا کرنا ہوں گے۔ فارن سپلائز یا سبسڈری کو اسٹیٹ بینک اور کسٹمز کی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔

Latest from Blog