کراچی(پی پی آئی)پاکستان نیشنل فورم آن ویمنز ہیلتھ کے تحت عالمی یوم فیسٹولاجمعرات 23 مئی کو منایا جائے گا۔اس موقع پرپاکستان نیشنل فورم آن ویمنز ہیلتھ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، مڈوائفری ایسوسی ایشن پاکستان اور تحریک نسواں کے تعاون سے جمعرات 23 مئی کی دوپہر 02 بجے پی ایم اے ہاؤس، آغا خان سوم روڈ، کراچی میں عالمی یوم فیسٹولا کی مناسبت سے پریس کانفرنس کا اہتمام کر رہا ہے، اس موقع پرڈاکٹر شاہین ظفر، گائناکالوجسٹ، کوہی گوٹھ ویمن ہسپتال، ڈاکٹر نگہت شاہ، ممبر، سوسائٹی آف آبسٹیٹریشین اینڈ گائناکالوجسٹ آف پاکستان،کوہی گوٹھ خواتین کے ہسپتال فسٹولا سرجن ڈاکٹر ثنا اشفاق،محترمہ شیما کرمانی، تحریک نسواں،· ڈاکٹر عبدالغفور شورو، سیکرٹری جنرل، پی ایم اے سینٹراور رفعت جان پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی۔