حکومت آزادکشمیر کی عدم توجہی، کوٹلی مسائلستان بن گیا، راجہ فاتح محمود

کوٹلی(پی پی آئی)کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر راجہ فاتح محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر نے ضلع کوٹلی کو مسائلستان بنا رکھا ہے ہم قدرتی وسائل ہونے کے باوجود مسائل کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی رہنما راجہ عمران عدالت،حاجی عرفان اور راجہ عامر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کی عدم توجہی کے باعث کوٹلی مسائلستان کا گڑھ بن چکا ہے صحت،تعلیم اور ٍسڑکوں کی صورتحال ابتر جبکہ ڈسپنسریز میں سہولیات کا فقدان ہے۔انھوں نے کہا کہ بیشتر طلبہ و طالبات تعلیمی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم کو خیر باد کہہ دیتے ہیں۔ممبران اسمبلی ووٹ لینے کے بعد منظر عام سے غائب ہوتے ہیں۔مین سڑکوں کی پختگی نہ ہونے کی وجہ سے کوٹلی کی عوام کو دوران سفر سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں کوٹلی کے مسائل حل کرنے اور مسائل کو حل کروانے کی اپنی بھرپور کوشش کر رہا ہوں میرا ایجنڈا صرف اور صرف عوامی خدمت ہے ان شاء اللہ والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تمام کی تمام تر محرومیوں کا ازالہ کرونگا عوام کو کسی صورت تنے تنہا نہیں چھوڑو گا عوام کے مسائل میرے مسائل ہیں عوام موسمی پرندوں کو اچھی طرح جان لے جو الیکشن میں ہر بار نئے جال کے ساتھ نمودار ہوتے ہیں ان شاء اللہ آمدہ الیکشن کے اندر مسلم لیگ ن دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ ان کی دہلیز پر کرے گی۔

Latest from Blog