پاکستان نے بھارت کومقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں یاددلادیں

جموں (پی پی آئی)پاکستان نے بھارت کو یاد دلایا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی غیر معمولی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی مندوب کے ایک بیان کے جواب میں پاکستانی مشن کی سکینڈ سیکرٹری رابعہ اعجاز نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے جذبے کو ختم نہیں کرسکتی۔رابعہ اعجاز نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھارتی ایجنسیوں کے کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی مالی معاونت کے واضح اور ٹھوس شواہد فراہم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو ریکارڈ پر ہے جس نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت اس طرح کی دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں میں معاونت کرتا ہے۔

Latest from Blog