خیبرپختونخواکودہشتگردی کیخلاف جنگ میں استعدادکاربڑھانے کیلئے590ارب روپے دیئے،وزیراعظم

 اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعداد کار بڑھانے کے لئے خیبرپختونخوا کو گزشتہ چند برسوں میں پانچ سو نوے ار ب روپے کی رقم دی گئی ہے۔انہوں نے آج قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں یاد دہانی کرائی کہ صوبے کو دوہزار دس کے معاہدے کے تحت قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں وسائل میں سے ایک فیصد کی اضافی رقم دی گئی تھی۔تاہم وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاحال خیبرپختونخوا میں محکمہ انسداد دہشت گردی قائم نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام ایک بہادر قوم ہیں اور انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

Latest from Blog