پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے کراچی میں شجر کاری مہم کا آغاز

کراچی (پی پی آئی)پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے کراچی میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں دو لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ شجر کاری مہم کا آغاز صدر ٹاؤن میں اسماعیل گلجی پارک سے کیا گیا۔۔ پی ٹی آئی رہنماپہلے مرحلے کراچی کے مختلف علاقوں میں پچاس ہزار پودیلگائیں گے جس کے بعد کراچی کے دیگر اضلاع میں بھی پودے لگائے جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر نے کہا شدید گرمی کی وجہ سے پودے لگانہ وقت کی ضرورت ہے  سندھ حکومت نے کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا ہے کراچی کے بچانے کے لئے شجر کاری مہم وقت کی ہم ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا ہمارے بانی چیئرمین عمران خان نے بلین ٹری سونامی کے نام سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا تھا خان صاحب کے اسی ویزن کے مطابق ہم نے کراچی سے میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا ہے۔ کراچی شہر پورے کراچی کو پالتا ہے لیکن جب کراچی کی باری آتی ہے تو کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا جاتا ہیسندھ حکومت نے بجٹ میں بھی کراچی کو نظر انداز کر دیا ہے۔راجا اظہر نے کہا کراچی کے اسٹیک ہولڈر کو دعوت دیتے ہیں وہ بھی کراچی میں شجر کاری مہم کا حصہ بنیں کراچی کو پتھروں کا شہر نہیں بنانا ہے کراچی کو ہم گرین سٹی بنائیں گے جو کراچی کا حق، انہوں نے کہا اسلام آباد گرین  سٹی بن سکتا ہے تو کراچی کیوں نہیں گرین بن سکتا۔؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آئی پی پیز کے ساتھ تمام معاہدوں کو منسوخ کیاجائے:الطاف شکور

Sun Jul 7 , 2024
کراچی (پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ تمام معاہدوں کو منسوخ کر دیا جائے، خاص طور پر ان معاہدوں کو جو استعداد کی ادائیگی سے متعلق ہیں۔ بجلی کے ٹیرف کے متعدد سلیبز کو ختم کیا جائے اور تمام زمروں کے صارفین کے لیے یکساں بجلی کا […]