سوات(پی پی آئی) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی خبریں زیر گردش ہیں۔ محکمہ جنگلات کے مطابق کسی سرکاری جنگل میں نہیں بلکہ لوگوں کے ذاتی جنگل میں درختوں کی کٹائی ہوئی۔خیبر پختونخوا کا پرفضا سیاحتی مقام سوات قدرتی حسن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔پی پی آئی کے مطابق سالانہ لاکھوں سیاح کالام، مالم جبہ اور گبین جبہ کے علاوہ دیگر مقامات میں سیر و تفریح کے لیے رخ کرتے ہیں مگر وقت کے ساتھ یہاں کی خوبصورتی ماند پڑتی جا رہی ہے جس کی بڑی وجہ درختوں کی کٹائی ہے۔جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے نہ صرف یہاں کا قدرتی حسن متاثر ہو رہا ہے بلکہ موسمیاتی تغیر سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سامنا ہے۔
Next Post
عشرت العبادکے نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے مختلف حلقوں سے رابطے
Thu Jul 11 , 2024
کراچی(پی پی آئی)سابق گورنر سندھ اور ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر عشرت العبادخان ایک بار پھر ملکی سیاست میں قدم رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں، کئی برسوں سے دبئی میں مقیم سابق گورنر نے ملک میں مختلف حلقوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق عشرت العباد نے موجود صورت حال میں ایک نئی سیاسی […]