کراچی(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے عدت کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے باعزت بری ہونے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے بعد بھی عمران خان کی رہائی ممکن نہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ عدت کیس شرمناک تھا، ذاتی زندگی کو سیاست میں لائے مگر آج کی بریت کے باوجود عمران خان کی رہائی ابھی ممکن نہیں ہوگی کیونکہ ابھی بہت مراحل ہیں،پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کل کے فیصلے سے پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھی ہیں،چاہے کوئی کتنا ہی آئین و قانون سے باہر جا کر رعایت دے دے، لاجک نہیں لاء جیتے گا، بہت سے مراحل اور کیسز باقی ہیں۔
Next Post
بلبل مہران روبینہ قریشی کی دوسری برسی منائی گئی
Sat Jul 13 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستانی فلمی صنعت کے لیجنڈ اداکار مصطفٰی قریشی کی اہلیہ بلبل مہران روبینہ قریشی مرحومہ کی دوسری برسی کراچی اور حیدرآباد میں منائی گئی۔اس کے موقع پر ہفتہ13جولائی کی شام مرحومہ کی قبر بمقام احاطہ مزار شریف حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔پی پی آئی کے مطابق مصطفٰی قریشی کے احباب اور اہل […]