ڈائریکٹریٹ آف نرسنگ پنجاب کی تین سینئر نرسز کا تبادلہ

لاہور(پی پی آئی)محکمہ ا سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈائریکٹریٹ آف نرسنگ پنجاب کی تین سینئر نرسز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق گریڈ19 کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نرسنگ ایڈمنسٹریشن بشریٰ مقبول کا تبادلہ کر کے انہیں پرنسپل کالج آف نرسنگ کنگ ایڈووڈ میڈیکل یونیورسٹی میو ہسپتال، جبکہ انکی پیش رو نازیہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نرسنگ ایڈمنسٹریشن تعینات کردیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کنٹرولرنرسنگ ایگزامینیشن بورڈ پنجاب تنزیلہ اعجاز کو کنٹرولر نرسنگ ایگزامینیشن بورڈ کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ قابل رسک ممالک میں پاکستان تیسری یا چوتھی پوزیشن پر

Thu Jul 18 , 2024
کراچی (پی پی آئی )ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ  قابل رسک ممالک میں پاکستان تیسری یا چوتھی پوزیشن پرہے یہ بات چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ” بڑھتی ہوئی آبادی کے موسمیاتی تبدیلی پر اثرات کے عنوان پر سیمینارسے خطاب میں کہی ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان 2000 سے 2019 میں رسک کے حامل ممالک میں 8ویں نمبر پر تھا […]