عمران تصادم نہیں چاہتے، 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرینگے، علی امین گنڈا پور

تحریک انصاف کا جلسہ ملتوی ہونے سے متعلق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا بیان آ گیا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تصادم نہیں چاہتے، انہوں نے حکم دیا کہ  ترنول کے مقام جلسہ نہیں کرنا، بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر آئین اور قانون کی پاسداری کی، آئین و قانون پر عمل درآمد کرنا سب پر فرض ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب چاہیں گے جلسہ ہو گا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو بھرپور جلسہ کرنا ہے، جلسہ اب 8 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد کریں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود آج ترنول میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ مقامی انتظامیہ نے جلسہ روکنے کیلئے جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دیئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی آئی اے، میو اسپتال اورجنرل اسپتال بھی لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مقروض

Thu Aug 22 , 2024
لاہور(پی پی آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے 26 کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے، چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور آفس 21 کروڑروپے کا نادہندہ ہے۔چیئرمین میونسپل کمیٹی اسٹریٹ لائٹ قصور 18 کروڑ روپے سے زائد کا […]