پی آئی اے، میو اسپتال اورجنرل اسپتال بھی لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مقروض

لاہور(پی پی آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے 26 کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے، چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور آفس 21 کروڑروپے کا نادہندہ ہے۔چیئرمین میونسپل کمیٹی اسٹریٹ لائٹ قصور 18 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،جنرل اسپتال لاہور کے ذمہ 16کروڑ روپے واجب الادا ہیں،ٹی ایم او راوی ٹاؤن کے ذمہ 14کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔اسی طرح ٹی ایم اوداتا گنج بخش ٹاؤن 13کروڑروپے کا نادہندہ ہے، اس کے علاوہ میو اسپتال کا آئی وارڈ بھی 10کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوئٹہ میں پراپرٹی ٹیکس کا نظام ڈیجیٹل،گاڑیوں کیلئے اسمارٹ کارڈ متعارف

Thu Aug 22 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی) کوئٹہ میں پراپرٹی ٹیکس کے نظام کو ڈیجیٹل کردیا گیا ہے۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کا کہنا ہے شہری گھر بیٹھے جائیداد کا پراپرٹی ٹیکس معلوم اور ادائیگی کرسکتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بلوچستان کے دیگر شہروں کے پراپرٹی ٹیکس کے نظام کوبھی ڈیجیٹل کیاجائیگا،گاڑیوں کیلئے جلد اسمارٹ کارڈ بھی متعارف کرارہے ہیں۔