اسلام آباد(پی پی آئی) زیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہے کہ جب تک ہم پولیو وائرس کا خاتمہ نہیں کر لیتے تب تک ملک عزیزکا کوئی بچہ پولیو سے محفوظ نہیں ہے۔کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر انوار الحق کا کہنا ہے کہ حیدرآباد اور کراچی کے اضلاع میں پولیو وائرس کئی ماہ سے موجود ہے۔پی پی آئی کے مطابق عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ ستمبر میں پولیو وائرس سے متاثرہ اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا انعقاد ہوگا۔