امام حسین  اور شہدائے کربلا کا چہلم منایاگیا، ملک بھر میں جلوس برآمد

کراچی(پی پی آئی) ملک بھر میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا۔امام حسین  اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں مجالس برپا ہوئیں اور جلوس نکالے گئے۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی میں چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس سے قبل نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد کی گئی، چہلم شہدائے کربلا کی مرکزی مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔مجلس صبح 10 بجے شروع ہوئی، شہنشاہ حسین نقوی نے ساڑھے گیارہ بجے مجلس سے خطاب کیا بعد ازاں جلوس برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہو ا۔امام بارگاہ علی رضا کے سامنے نماز ظہرین 2 بجے ادا کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اے این ایف کی کارروائیاں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

Mon Aug 26 , 2024
کراچی/کوئٹہ/چمن(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 10 کارروائیوں کے دوران 34 کروڑ روپے مالیت کی 373 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 10 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے مسافر سے 783 […]