اے این ایف کی کارروائیاں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

کراچی/کوئٹہ/چمن(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 10 کارروائیوں کے دوران 34 کروڑ روپے مالیت کی 373 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 10 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے مسافر سے 783 گرام آئس برآمدکرلی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق  ترجمان اے این ایف  نے بتایا کہ کراچی میں کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 1.140 کلو گرام آئس اور 50 گرام ہیروئن برآمدکی گئی، چمن سے 190 کلوگرام ہیروئین برآمدکی گئی، ایک اور کارروائی میں پسنی اور گوادر سے 100 کلو گرام چرس اور 22 کلوگرام افیون برآمدکرلی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر گاڑی سے 31.2 کلو گرام چرس اور 1.2 کلوگرام افیون برآمدکرکے ملزم گرفتارکرلیا۔ترجمان کا بتانا ہے کہ ایک اور کارروائی کوئٹہ میں ریسٹورنٹ کے قریب کی گئی جہاں دو ملزمان سے 12 کلوگرام چرس برآمدکی گئی، پشاور روڈ راولپنڈی پر ملزم سے 6 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔آر سی ڈی روڈ حب میں 3 ملزمان سے 6 کلو گرام چرس برآمدکی گئی، لاہور میں یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 2.6 کلو گرام چرس اور 260 گرام افیون برآمدکی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چہلم شہدائے کربلاپر سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات

Mon Aug 26 , 2024
کراچی(پی پی آئی) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا  کے چہلم  پر سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے تھے، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی نگرانی بھی کی گئی دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی تھی، گلشن اقبال، […]