چہلم شہدائے کربلاپر سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات

کراچی(پی پی آئی) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا  کے چہلم  پر سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے تھے، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی نگرانی بھی کی گئی دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی تھی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، صدر، کلفٹن سمیت کئی علاقوں میں سروس بند  رہی،  پی پی آئی کے مطابق کراچی میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ صبح 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، حیدر آباد سمیت متعدد شہروں میں رات 12 بجے کے بعد ہی موبائل فون سروس بند کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

برطانیہ فیک نیوز کیس میں ملزم فرحان آصف مقدمے سے ڈسچارج

Mon Aug 26 , 2024
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی مقامی عدالت نے برطانیہ میں ہنگاموں کا باعث بننے والی فیک نیوز کے مبینہ ملزم فرحان آصف کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔واضح رہے کہ برطانیہ کے ساؤتھ پورٹ میں تین کمسن لڑکیوں پر چاقو حملے کے بعد بڑے پیمانے پر پرتشدد ہنگامے ہوئے جس کے بعد برطانوی میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ ہنگامے کی بنیادی […]