خیبرپختونخوا میں بارشوں اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا انتباہ جاری

پشاور(پی پی آئی) خیبرپختونخوا کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے ادارے نے صوبے بھر میں جمعرات سے منگل کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ PDMA کے مطابق صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس عرصہ کے دوران جانی و مالی نقصان سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول رو م مکمل فعال ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت میں فون نمبر1700 پر کال کرکے کنٹرول روم سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیر تجارت کا پاکستان اور بیلا روس کے درمیان شراکت داری کی ضرورت پر زور

Tue Sep 24 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر تجارت جام کمال نے پاکستان اور بیلا روس کے درمیان صنعت اور زراعت کے شعبوں میں شراکت داری کی ضرورت پر زوردیا ہے۔آج (منگل) اسلام آباد میں پاکستان اور بیلا روس کے مشترکہ وزارتی کمیشن سے خطاب میں انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ اس شراکت […]