اسلام آباد(پی پی آئی) سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر نے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ہونے والے سربراہ اجلاس کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کی سفارتی کامیابی قراردیا ہے۔انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں کراچی اور راولپنڈی کی ممتاز کاروباری شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایس سی او سربراہ اجلاس دنیا کے پاکستان پراعتماد کا مظہر ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ کانفرنس میں علاقائی معیشت سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی تعاون پر غور کیاجائے گا۔