وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو جاری معاشی اصلاحات سے آگاہ کرتے ہوئے سرکاری اداروں میں سمیت ٹیکس اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات جاری رکھنے کا عزم دہرا دیا۔ پی پی آئی کے مطابق امریکی سفیر نے معاشی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات میں دو طرفہ تعاون اور امریکی سرمایہ کاری مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔