اسلام آباد (پی پی آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان کو بھی کیس سے بری کردیا۔سول جج شہزاد خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔ یاد رہے کہ لانگ مارچ توڑ پھورڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Next Post
آئینی ترمیم خفیہ طریقے سے لائی جا رہی ہے،ہم حصہ نہیں،اخترمینگل
Sat Oct 19 , 2024
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر مینگل نے کسی آئینی ترامیم کا حصہ نہ بننے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے دو سینیٹرز اور ان کے بیٹے پانچ دن سے غائب ہیں،خاتون سینیٹر کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر وزیراعظم کے ظہرانے میں بلایا گیا، کیا یہ ووٹ کی عزت ہے؟ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے […]