بلوچستان میں قواعد کی خلاف ورزی پر 1 لیڈی کانسٹیبل سمیت 29 اہلکار برطرف

کوئٹہ(پی پی آئی)محکمہ پولیس کی جانب سے 1 لیڈی کانسٹیبل سمیت 29 اہلکاروں کو پولیس قواعد کی خلاف ورزی پر نوکریوں سے برطرف کردیا گیا۔محکمہ پولیس   بلوچستان کے مطابق برطرف اہلکار پولیس کے بنیادی کورس کے لئے پولیس ٹریننگ سینٹر سریاب رپورٹ نہ کرکے پولیس قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالحلیم اچکزئی نے آئی جی پولیس کے احکام پر عملدرآمد کرتے ہوئے انکوائری کے بعد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کیا۔ذرائع نے بتایا کہ برطرف ہونے والے اہلکاروں میں 3 سال سے زائد اور 3 سال سے کم سروس کرنے والے اہلکار شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100روپے کااضافہ

Tue Oct 22 , 2024
کراچی (پی پی آئی) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100روپے کااضافہ ہوگیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2لاکھ 83ہزار400روپیکا ہوگیا جبکہ 10گرام سونا943 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 42 ہزار 979 روپے کاہوگیا ہے۔