شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ایران پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: دفتر خارجہ

 اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران  پر ہفتہ کی صبح اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف اسرائیلی فوجی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حملے نہ صرف امن اور استحکام کیلئے نقصان  دہ ہیں بلکہ پہلے سے ہی عدم استحکام سے دوچار خطے میں ایک خطرناک کشیدگی کو بھی جنم دیں گے۔ انہوں نے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور خطے میں اسرائیل کی لاپرواہی اور اس کے مجرمانہ رویے کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی علاقائی امن و سلامتی کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔