شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے قتل و غارت کا سلسلہ جاری

اسلام آباد(پی پی آئی)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے شمالی کشمیر کے علاقے سوپور میں گزشتہ دو دنوں میں تین نوجوانوں کو شہید کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوری 1989سے اب تک مقبوضہ علاقے میں سفاک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 96ہزار373کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیاکہ مودی حکومت نے معصوم کشمیریوں کے خلاف ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور بھارتی مظالم سے مقبوضہ جموں وکشمیر اس کے باشندوں کے لیے ایک جہنم میں تبدیل ہوچکاہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس کے مظالم کشمیری عوام کے عزم کو توڑنہیں سکتے اور نہ ہی قتل و غارت سے انہیں جھکایا اور مرعوب کیا جاسکتا ہے۔ بلکہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مزید مضبوط ہو گی۔رپورٹ میں عالمی برادری سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بہیمانہ قتل و غارت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور ظالم بھارت کو اس کے جرائم کی سزادے۔