ْٓقائد آباد برج پر آنے اور جانے والے دونوں ٹریکس کی مرمت و استرکاری کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا

کراچی(پی پی آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ قائد آباد برج پر آنے اور جانے والے دونوں ٹریکس کی مرمت و استرکاری کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے جس سے شہریوں کو قائد آباد، لانڈھی، پورٹ قاسم اور دیگر صنعتی اور رہائشی علاقوں میں آمدورفت کی سہولت حاصل ہوگی اور سڑک کی خستہ حالی کے باعث درپیش مسائل حل ہوں گے، اس علاقے میں انور بلوچ ہوٹل سے لے کر مرغی خانہ بس اسٹاپ تک سڑک کا تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے جس کا مقصد کم سے کم وقت میں شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے، کراچی کے عوام کی خدمت کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، بارشوں اور دیگر وجوہات کے باعث متاثر ہونے والی کراچی کی تمام بڑی سڑکوں اور شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے جبکہ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت کراچی میں مزید تعمیراتی منصوبوں پر جلد کام شروع ہوگا، یہ بات انہوں نے قائد آباد برج کے دونوں ٹریکس کی بحالی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انجینئرنگ نے انور بلوچ ہوٹل سے لے کر مرغی خانہ بس اسٹاپ تک قائدآباد برج پر آمدورفت کے دونوں راستوں کی مرمت و استرکاری کے علاوہ برج کو بھی ٹریفک کے لئے بہتر بنادیا ہے جس سے یہاں سے گزرنے والی ٹریفک کا سفری دورانیہ کم ہوگا اور ایندھن کی بچت ہوگی، اس کے علاوہ ٹریفک جام کے مسائل سے بھی محفوظ رہا جاسکے گا، انہوں نے سڑک کی تعمیر کے دوران تعاون کرنے پر شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس علاقے میں برج اور سڑک کی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ انجینئرنگ کو فوری طور پر قائد آباد برج پر انور بلوچ ہوٹل سے لے کر مرغی خانہ بس اسٹاپ تک سڑک کی بحالی و استرکاری کا کام فوری طور پر کرنے کی ہدایت کی تھی تاکہ شہریوں کے مسائل حل کئے جاسکیں، اس سڑک کی تعمیر سے ملیر ندی برج استعمال کرنے والے شہریوں کو بھی آمدورفت میں سہولت حاصل رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ماہرین کی طرف سے کشمیری سیاسی نظربندوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے سلوک پر اظہار تشویش

Tue Nov 12 , 2024
سرینگر(پی پی آئی)سیاسی تجزیہ کاروں اور انسانی حقوق کے ماہرین نے بھارتی قابض حکام کی طرف سے کشمیری سیاسی نظربندوں کی طویل حراست اور ان کے ساتھ روارکھے گئے غیر انسانی سلوک پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی نظریات اور خواہشات کو دبانے کی ایک منظم کوشش قرار دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے […]