کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے پر کام تیز کردیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (پی پی آئی)  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے پر کام تیز کردیا گیا ہے۔ عوام کی حفاظت اور سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ڈائریکٹر سندھ سیف سٹیز اتھارٹیز آصف اعجاز شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کو تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ پروجیکٹ پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔ کئی سنگ میل حاصل کیے جا چکے ہیں۔ ایکسپو سینٹر اور اردگرد سمیت کئی اہم علاقے اب سخت نگرانی میں ہیں۔ مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ 300 پول سائٹس میں سے 157 کامیابی سے نصب کردیے گئے ہیں اور 20 پولز نے کام شروع کردیا ہے۔ مزید برآں 100 کیمرے بھی سی پی او کنٹرول روم اور سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز سے مانیٹر کیے جا رہے ہیں۔ پانچ ایمرجنسی ریسپانس وہیکلز تیار کرکے تعینات کردی گئی ہیں جبکہ کمانڈ سنٹر میں آلات کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز میں ایک خصوصی مانیٹرنگ روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ان کی ہدایات کے مطابق  آئیڈیاز 2024 کی سخت سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اہم مقامات کے گرد تمام پولز کو متحرک کیا گیا ہے۔ شاہراہ فیصل، ایکسپو سینٹر، ایئرپورٹ اور سوک سینٹر کے اطراف سخت نگرانی کا آغاز کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبے میں پیش رفت کی تعریف کی اور واضح کیا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل اہم ہے تاکہ کراچی میں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں اضافہ کیا جاسکے۔