اقوام متحدہ نے کشمیریوں کیلئے پاکستان کی حق خودارادیت کی قرارداد منظور کر لی

کراچی (پی پی آئی)  اقوام متحدہ نے ایک قرار داد کی منظوری دی ہے جس میں کشمیریوں کیلئے حق خودارادیت کے اصول کے لئے عالمی عزم کی تجدید کی گئی ہے جو ابھی تک غیر ملکی اور غیر قانونی تسلط کا شکار ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم کی جانب سے پیش کی گئی قرار دادکو جس کی پینسٹھ ممالک نے مشترکہ حمایت کی جنرل اسمبلی میں رائے شماری کے بغیر ہی منظور کرلیا گیا۔قرار داد میں جس کی پاکستان1981سے حمایت کررہا ہے ان افراد کی طرف عالمی توجہ مبذول کرائی گئی ہے جو اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کیلئے ابھی تک جدوجہد کررہے ہیں جن میں فلسطینی اور کشمیری شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے پچاس طلباء میں اسکالرشپس کی تقسیم

Tue Nov 19 , 2024
کراچی (پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کوئی باہر سے آکر اس شہر کو ٹھیک نہیں کرے گا، ہم سب نے ہی مل کر اسے ٹھیک کرنا ہے، بہتری کی جانب سفر کے لئے ہمیں تفریق کو اپنے ذہنوں سے نکالنا ہوگا، اچھے اور ق، اچھے اور قابل ڈاکٹرز کی ہمارے معاشرے کو ضرورت […]