راولپنڈی آرٹس کونسل میں میوزیکل نائٹ، جڑوں شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک

راولپنڈی(پی پی آئی)  پنجاب آرٹس کونسل میں معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے میوزیکل نائٹ بعنوان”ہم بھی پاکستان ہیں ”کا انعقاد کیا گیا۔ میوزیکل نائٹ کے مہمان خصوصی سابقہ ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقار احمد تھے۔اس مو قع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان اور سرفراز خان بھی موجود تھے۔میوزیکل نائٹ میں نعمان مانی،نزاکت علی شاد،ماریہ کنول،حافظ مبشر،عبداللہ، محمد عرفان، اور کرم علی نے اپنی آواز کا جادو جگا کر حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی۔مہمان خصوصی وقار احمد کا کہنا تھا کہ معذور افراد کے عالمی دن منانے کا مقصد ان افراد کی قابلیتوں، ہنر اور کامیابیوں کو سراہنا ہے۔ جو معذوری کے باوجود زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔معذور افراد نہ صرف تعلیم، کھیل اور دیگر شعبوں میں قابلِ ذکر کارکردگی دکھاتے ہیں بلکہ فنونِ لطیفہ، خاص طور پر موسیقی کے میدان میں بھی ان کا نمایاں کردار ہے۔ موسیقی ایک ایسا ذریعہ ہے جو ان کے جذبات کو اظہار کا موقع دیتا ہے اور ان کی کہانیوں کو دنیا کے سامنے لانے کا مؤثر ذریعہ بنتا ہے۔معذور فنکاروں نے ثابت کیا ہے کہ جسمانی یا ذہنی چیلنجز ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو محدود نہیں کرسکتے۔ ان کی موسیقی دلوں کو چھوتی ہے اور لوگوں کو احساس دلاتی ہے کہ معذوری کسی فرد کی صلاحیتوں کی حد نہیں ہے بلکہ زندگی کی حقیقتوں سے جیتنے کا ایک موقع ہے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین کا کہنا تھا کہ موسیقی روح کی غذا ہے، اور معذور افراد کے لیے یہ صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ ان کے جذبات کے اظہار اور خود اعتمادی میں اضافہ کا اہم وسیلہ بھی ہے۔ آئیے، اس دن کے موقع پر ہم عہد کریں کہ معذور افراد کو ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں پیش کرسکیں اور معاشرے کا اہم حصہ بن سکیں۔ میوزیکل نائٹ میں جڑوں شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان کے اضلاع میں آج سے 9 دسمبر تک طوفان گردوغباراور سمندر میں طغیانی کی پیشگوئی

Fri Dec 6 , 2024
کوئٹہ (پی پی آئی)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 7 دسمبر سے 9 دسمبر 2024 تک شدید اور تیز ہواؤں اور ریت/گرد کے طوفان کی پیشگوئی کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔ اس ایڈوائزری میں ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے متاثرہ علاقے:یہ موسمی […]