کراچی (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ انسداد بدعنوانی کا عالمی دن معاشرہ سے بدعنوانی کے خاتمہ کا اجتماعی زمہ داری کی یاد دہانی ہے۔قومی احتساب بیورو کراچی کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کرتاہوں اس ادارہ نے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے قابلِ تحسین اقدامات اٹھائے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہا?س میں قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام سیمینا ر جس کا عنوان ”گذ گورنرننس میں احتساب کا کردار“سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں قومی احتساب بیورو سندھ ڈائریکٹر جنرل جاوید اکبر ریاض، سابق گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان عشرت حسین اورآرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ 2024ء کے دوران نیب کراچی کی کامیابیاں مثالی رہیں۔ نیب کراچی نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ موثر رابطہ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کریں لیکن رویوں میں مزید بہتری کی ضرورت ہے،جب تک احتساب کرنے والوں پر عوام کا اعتماد نہیں ہوگا احتساب بے معنی رہے گا، ملک کی ترقی کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمیں کرپشن فری معاشرہ کے لئے بچوں کی تربیت کرنی ہوگی۔گورنر سندھ نے کہا کہ معاشرہ سے کر پشن کی لت ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔