مظفر آباد(پی پی آئی)آزادجموں وکشمیر کے صدر اور و وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ممبران آزادجموں وکشمیر کونسل شجاع راٹھور، خواجہ طارق سعید اور ملک حنیف نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد کے مطابقاس موقع پر وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ حکومت آزادکشمیر چوہدری یاسر سلطان اور صدارتی مشیر سردار امتیاز خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ممبران آزادجموں وکشمیر کونسل نے صدر آزادجموں وکشمیر و وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کشمیر کونسل کے جملہ معاملات پر تفصیلاً بریفنگ دی اور اس سلسلے میں درپیش مشکلات اور اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر و وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ممبران کشمیر کونسل کو یقین دلایا کہ وہ بحیثیت وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر کونسل اس سلسلے میں اپنا بھرپور تعاون کریں گے اور اْن کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر و وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر کونسل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ممبران آزادجموں وکشمیر کونسل کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت و ممبر آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن اعجاز حسین لون کی حادثاتی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد کے مطابق صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت و ممبر آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن اعجاز حسین لون(مرحوم) کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مختلف عہدوں پر تعیناتی کے دوران محنت اور لگن سے کام کیا۔ اعجاز حسین لون(مرحوم)کی ریاست اور قوم کے لئے کی جانے والی کاوشیں تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔