کرسمس کے موقع پر مسیحی مستحقین کیلئے راشن بیگز کا عطیہ

کراچی(پی پی آئی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کرسمس ڈے کے موقع پر سینٹ جوزف کالج کی پرنسپل ڈاکٹر الزبتھ نعمت کو راشن بیگز دیئے گئے۔ یہ راشن بیگز کرسمس ڈے سے قبل مسیحی برادری کے مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے۔ سینٹ جوزف کالج ک پرنسپل ڈاکٹر الزبتھ نعمت نے گورنرسندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گورنرسندھ نے ہماری درخواست پر یہ راشن بیگز دیئے ہیں۔یہ راشن بیگز مستحقین میں تقسیم کریں گے تاکہ وہ بھی کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنرسندھ کی خاص بات یہ ہے کہ وہ کسی کی بھی درخواست رد نہیں کرتے ہیں۔علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج انسانی حقوق کا عالمی دن ہے۔ اس روز ہم عہد کرتے ہیں کہ بنیادی حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنائیں گے۔ آئین پاکستان ہر شہری کے بنیادی حقوق کا ضامن ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انسانی حقوق کا تحفظ فلاحی معاشرہ کی بنیاد ہے۔ پسماندہ طبقات کے حقوق کا تحفظ قومی ترقی کا ضامن ہے۔ معاشی ترقی اور امن کا خواب بنیادی حقوق کی پاسداری کے بغیر ممکن نہیں۔نیز گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہید سوار محمد حسین جنجوعہ (نشان حیدر) کے 53 ویں یوم شہادت پر مادرِ وطن کے عظیم ہیرو کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوار محمد حسین شہید کی عظیم قربانی شاندار انداز میں ہمیشہ یادگار رہے گی، قوم کے بہادر سپوت کی مادرِ وطن کے دفاع کے لئے قربانی درخشندہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید سوار محمد حسین جنجوعہ کی عظیم قربانی مشعلِ راہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

قطر کے سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری کریں،سہولتیں دیں گے:گورنر سندھ

Tue Dec 10 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک قطر دوطرفہ تعلقات انتہائی مستحکم اور مضبوط ہیں۔ قطر نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ترجمان گورنر سندھ کے اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سلطنت قطر کے قومی دن کی تقریب میں کیا۔ گورنر سندھ جب […]