کوئٹہ (پی پی آئی) کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ میں جمعہ کے روز گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے دیبہ میں گیس لیکیج کے دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سنڈی مین پراونشل ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔