مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے

اسلام آباد(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین صدیق الفاروق انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے سابق پریس سیکرٹری، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ صدیق الفاروق طویل عرصے تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے،انہوں نے کئی کتابیں بھی لکھیں،وہ سینئر صحافی اظہر ملک کے بڑے بھائی تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ کی ادائیگی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شرح سود کا اعلان آج،2فیصد سے 2.5فیصد تک کمی کا اعلان متوقع

Sun Dec 15 , 2024
کراچی(پی پی آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان پیر کو مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کے بعد  پالیسی کا اعلان کرے گا۔ امکان ہے کہ شرح سود میں 2فیصد سے 2.5فیصد تک کمی کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں ایس ایم تنویر،زبیرطفیل،فیصل معیزخان،مظہرناصر،حاجی غنی عثمان،عمرریحان نے حکومت اورگورنر اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود میں […]