قائد اعظم اکادمی کے زیر اہتمام 20دسمبر سے تقریبات بیاد قائد کا آغاز ہوگا

کراچی(پی پی آئی) قائد اعظم اکادمی قومی ورثہ و ثقافت ڈویڑن، حکومت پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق قائد اعظم اکادمی کے زیر اہتمام ملک کے عظیم رہنما قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے 148ویں یوم ولادت کی مناسبت سے 20دسمبر سے تقریبات کا آغاز کیا جائے گا اس سلسلے میں پہلا پروگرام قائد اعظم کوئز مقابلہ 20دسمبر بروز جمعہ صبح9 تا دن12 سر آدم جی انسٹیٹیوٹ ایف بی ایریا میں اور دوسرا پروگرام انٹر کالج یونیورسٹی قائد اعظم پورٹریٹ مقابلہ 23دسمبر بروز پیر دن ساڑھے10 تا دن1 شہید بے نظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی کورنگی میں جبکہ تیسرا پروگرام پینل ڈسکشن 24دسمبر بروز منگل سہ پہر3 تا شام5 امام ربانی انٹرنیشنل رسرچ انسٹیٹیوٹ ملیر میں اسی طرح چوتھا اور آخری پروگرام محفل مشاعر? 25دسمبر بروز بدھ سہ پہر3 تا شام5 قائد اعظم اکادمی میں منعقد ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہائی کیس کی آئندہ سماعت 20 دسمبر کو ہوگی

Tue Dec 17 , 2024
کراچی(پی پی آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمعہ کو اہونے والی سماعت کے بعد عدالت نے آرڈر شیٹ جاری کردی ہے۔ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے ڈیکلریشن میں ڈاکٹر عافیہ کے بچوں کی طرف سے صدر بائیڈن کے نام دو خطوط بھی شامل کیے گئے ہیں۔ یہ سب ریکارڈ پر لائے […]