سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ وانا، سکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ

 وانا (پی پی آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔ سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے عزم اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہداپاکستان کا فخر ہیں اور مسلح افواج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور ملک میں دیرپا امن و استحکام یقینی بنانے پر زور دیا۔آرمی چیف نے کہاکہ فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو عبرت ناک انجام تک پہنچائے گی