لوک سہائتا اوپن میراتھن ریس 25 دسمبر کو قلعہ کوٹ ڈیجی سے شروع ہوگی

خیرپور (پی پی آئی) پہلی عالمی معیار کے مطابق لوک سہائتا اوپن میراتھن ریس  25 دسمبر  2024 کو کوٹ ڈیجی قلعی تا سکھر آئی بی اے اسکول تک ہوگی میراتھن ریس صبح 8 بجے شروع ہوگی جبکہ اس سے قبل صبح 7 بجے افتتاحی تقریب کوٹ ڈیجی قلعے میں منعقد ہوگی۔ اس سلسلے میں  پیر کے روز اہم اجلاس ڈی سی آفس خیرپور کے سچل سرمست  ہال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کبیر محمد شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فوکل پرسن نثار حسین خاصخیلی نے بتایا کہ میراتھن ریس میں 2000 ہزار سے زائد مرد ایتھلیٹس اور 300 سے 500 خواتین ایتھلیٹس شرکت کریں گے مردوں کی ریس کوٹ ڈیجی تا سکھر آئی بی اے تک ہوگی اور خواتین کی ریس ابھڑی تا سکھر آئی بی اے تک ہوگی جس کی 90تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ ریس کے روٹ پر سندھ کی تاریخ، تہذیب اور ثقافت جو اجاگر کرنے کے حوالے سے پیغام پوری دنیا میں پھیلایا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کبیر محمد شاہ نے تعلیم، صحت، لائیو اسٹاک، روڈز، سوشل ویلفیئر، اطلاعات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیں کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے ریس کو کامیاب بنائیں۔ اجلاس میں ڈی آئی بی انچارج سکندر گھمبیر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس خیرپور کی جانب سے کانٹی جنسی پلان جاری کیا گیا ہے میراتھن ریس کے تمام روٹس پر پولیس پکٹس قائم ہونگی، پولیس افسران اور اہلکار مقرر کیے جائیں گے جبکہ روٹس کے تمام راستوں پر پولیس ایگل اسکواڈ اور موبائل پروٹوکول میں مقرر ہونگی۔ میراتھن ریس کے لیے ٹریفک کی روانی کو متاثر نہ ہونے کے لیے متبادل روٹس کا تعین کیا گیا ہے جس کے لیے ٹریفک اہلکار رہنمائی کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سکھر اور خیرپور میں فلائی اوور زکے قریب بس اڈوں اور گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی عائد

Mon Dec 23 , 2024
سکھر  (پی پی پی) کمشنر سکھر ڈویڑن فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت  ڈویژن کی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے موٹر وے پولیس اور این ایچ اے کے ساتھ پیر کے روز کمشنر آفس میں  اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی آئی جی پولیس سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ، ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو، ڈپٹی […]