سکھر اور خیرپور میں فلائی اوور زکے قریب بس اڈوں اور گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی عائد

سکھر  (پی پی پی) کمشنر سکھر ڈویڑن فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت  ڈویژن کی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے موٹر وے پولیس اور این ایچ اے کے ساتھ پیر کے روز کمشنر آفس میں  اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی آئی جی پولیس سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ، ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو، ڈپٹی کمشنر خیرپور سید احمد فواد شاہ, ڈائریکٹر (مینٹیننس) این ایچ اے جھانگیر لاڑک،سمیت موٹر وے پولیس،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سکھر اور خیرپور میرس کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر سکھر نے چند دن پہلے ببرلوبائی پاس پر ہونے والے خوفناک حادثے میں 5 قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور اس معاملے پر این ایچ اے اور موٹر وے پولیس سے بریفنگ لی۔ کمشنر نے ببرلوبائی پاس اور سٹی پوائنٹ سکھر پر ٹرانسپورٹ گاڑیاں کھڑی کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہ دینے کی ہدایت دے دی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سکھر، خیرپور اور پولیس کو ہدایت دی کہ مسافر گاڑیوں کو صرف بس ٹرمینل پر رکنے کی اجازت دی جائے، یو-ٹرن درست جگہوں پر نہیں ہیں، جس کی وجہ سے حادثات پیش آتے ہیں۔ کمشنر سکھر نے کہا کہ فلائی اوور کے جاری ترقیاتی کام کے لیے بڑے گڑھے کھودے گئے ہیں، جہاں مناسب روشنی اور انڈیکشن نہ ہونے کے باعث مزید حادثات کا خدشہ ہے۔ کمشنر سکھر نے این ایچ اے کے افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ تین دن کے اندر وہاں مناسب روشنی کا انتظام کر کے انہیں رپورٹ جمع کرائی جائے۔ کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی نے ڈپٹی کمشنرز سکھر اور خیرپور کو ہدایت کی ہے کہ فلائی اوور کے قریب بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی پارکنگ پر  عائدپابندی پر فوری طور عمل درآمد کروا یا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حیدرآباد کے خواتین پولیس اسٹیشن میں ون اسٹاپ پروٹیکشن سینٹر کا افتتاح

Mon Dec 23 , 2024
حیدرآباد (پی پی آئی) حکومت سندھ کے سندھ پولیس سمیت مختلف شعبہ جات اور بین الاقوامی سماجی تنظیموں کے تعاون سے حیدرآباد میں صنفی تشدد کی روک تھام اور متاثرہ خواتین کو تحفظ فراہم کر کے تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کے لیئے حیدرآباد میں ون اسٹاپ پروٹیکشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیاہے۔ آٹوبھان روڈ پر واقع خواتین پولیس اسٹیشن […]