گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی مہاجر کلچر ڈے کی موٹر سائیکل ریلی میں شرکت

کراچی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مہاجر کلچر ڈے کی موٹر سائیکل ریلی میں شرکت کی، گورنر سندھ نے ریلی میں موٹر سائیکل چلا کر بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مہاجر کلچر ہماری پہچان اور فخر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ریلی کے ذریعے اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا گیا، گورنر سندھ نے کارکنوں کے ساتھ کیک کاٹا اور مٹھائی تقسیم کی، اس موقع پر آتشبازی کے شاندار مظاہرے نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔علاوہ ازیں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اٹلی کے قونصل جنرلDanilo Giurdanellaکے اعزاز میں گورنر ہاوس میں منعقدہ الوداعی عشائیہ میں شرکت کی۔ تقریب میں ایران، قطر، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، جرمن، کویت، تھائی لینڈ، جاپان، انڈونیشیاسمیت مختلف ممالک کے قونصل جنرل، سفارتی حکام سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا عشائیہ پاک اٹلی دوطرفہ تعلقات کا واضح مظہر ہے، گورنر سندھ نے اٹلی کے قونصل جنرل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قونصل جنرل نے دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ قونصل جنر ل کی کاوشیں قابل ستائش رہیں، ان کی نئی ذمہ داریوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتاہوں۔ اٹلی کے قونصل جنرل نے کہا کہ پاک اٹلی تعلقات کے فروغ میں گورنر سندھ کا اہم کردار رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کے فلاح و بہبود کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ بعد ازاں گورنرسندھ نے اٹلی کے قونصل جنرل کے ہمراہ کیک کاٹا، اس موقع پر شاندار فائیر ورکس کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔مزید براں اٹلی، قطر، ترکیہ، چاپان، کویت، انڈونیشیا، ایران، جرمن، تھائی لینڈ، یو اے ای کے قونصل جنرلز نے گورنر ہاوس سندھ کا دورہ کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ قونصل جنرلز نے مہاجر کلچر ڈے کے لیے تیار کیا جانیوالا تاریخ ساز ثقافتی اسٹیج کی تیاریوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر منتظمین نے تیاریوں کے حوالہ سے قونصل جنرلز کو بریفنگ بھی دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آرٹس کونسل الیکشن میں کامیابی پر آج یومِ تشکر منایا جائے گا

Tue Dec 24 , 2024
کراچی(پی پی آئی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات سال برائے 2025-26کی شاندار کامیابی پر بدھ 25دسمبر 2024 شام 6بجے آرٹس کونسل میں یومِ تشکر منایا جائے گا، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اراکین گورننگ باڈی کے ہمراہ قائداعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش اور کرسمس کا کیک بھی کاٹیں گے، عشائیہ کے بعد […]