رانا ثناء اللہ کا اپوزیشن کیساتھ مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار

 لاہور (پی پی آئی) سیاسی امور بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ خان نے اپوزیشن کے ساتھ مذاکراتی عمل کو کامیا ب بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کیاہے۔ ہفتہ کے روز لاہور میں شہید خواجہ محمد رفیق کی شہادت کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس سال چھبیس نومبر کے ناکام احتجاج کے بعد بعض سیاسی جماعتوں کارویہ تبدیل ہوگیا ہے۔معاو ن خصوصی نے کہا قومی مسائل صرف مذاکرات ہی کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نون نے اپنی سیاسی ساکھ داؤ پر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حکومت اور حزب اختلاف کو تجویز دی کہ وہ ملک کی خوشحالی کے لئے جاری مذاکرات کے دوران میثاق معیشت کو حتمی شکل دیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران دہشت گردی کے مسئلے پر بھی تبادلہ خیال ہونا چاہئے۔سپیکر قومی اسمبلی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے سیاسی مذاکراتی عمل کی ہمیشہ حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام فریقوں کو مل بیٹھنا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

رانا ثناء اللہ کا اپوزیشن کیساتھ مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار

Sat Dec 28 , 2024
 لاہور (پی پی آئی) وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے عوام کو مناسب نرخوں پر بجلی فراہم کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیاہے۔انہوں نے  ہفتہ کے روزاسلام آباد میں گزشتہ نومہینے کے دوران بجلی کے شعبے میں حکومت کی اہم کامیابیوں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی […]