معروف موسیقار ”نثار بزمی“ کی داستانِ حیات کی تقریب رونمائی آج ہوگی

کراچی 03جنوری(پی پی آئی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے معروف موسیقار ”نثار بزمی“ کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر ہفتہ 4جنوری 2025 شام ساڑھے 6بجے حسینہ معین ہال،پہلی منزل،احمد شاہ بلڈنگ میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نثار بزمی کی داستانِ حیات پر تنویر احمد آفریدی کی کتاب ”کون یادوں کو زنجیر پہنائے گا“ کی تقریب رونمائی بھی کی جائے گی۔آرٹس کونسل اعلامیہ کے مطابق تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور معروف اداکار مصطفی قریشی سمیت فلم اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات بھی خصوصی شرکت کریں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر کی تقسیم کے بعد نام کی تبدیلی پر غورشروع

Sat Jan 4 , 2025
سری نگر4جنوری(پی پی آئی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے وادی جموں کشمیر کا صدیوں پرانا نام بدلنے  کی کوشش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے   بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت کی کشمیر دشمنی میں شدت  آرہی ہے، ریاست جموں کشمیر کی تقسیم […]