سفاری پارک کی ہتھنیوں ملائیکہ اور مدھوبالا کے طبی معائنہ کا فیصلہ

کراچی 7 جنوری(پی پی آئی) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان کے مطابق سفاری پارک میں گزشتہ ماہ انتقال کر جانے والی ہتھنی سونیا کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں ہتھنی کے انتقال کی وجہ پھیپھڑوں کے ٹشوز اور ایبسسیس کے نمونے میں تنفسی بیماری اور اس کے باعث سیپسس پیدا ہونا بتائی گئی ہے، ہتھنی سونیا کے پوسٹ مارٹم کے نتائج کی روشنی میں اور بین الاقوامی ماہرین کی مشاورت سے سفاری پارک کی انتظامیہ نے دیگر دو ہتھنیوں ملائیکہ اور مدھوبالا کا بھی مکمل طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں جراثیم اور انفکیشنز سے فوری حفاظت فراہم کی جائے، اس کے علاوہ انڈس اسپتال کے تعاون سے سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کے افراد کے بھی ضروری ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ماحولیاتی نظام کے تحفظ اوراہمیت اجاگر کرنے کی اشدضرورت ہے، جنید نقی

Tue Jan 7 , 2025
کراچی 7 جنوری(پی پی آئی) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے کہا ہے کہ دنیا بھر اور خاص طور پر  ترقی یافتہ ممالک کومتبادل توانائی نظام سمیت زمینی درجہ حرارت کو کم کرنے والے ترقیاتی منصوبے بنانے ہوں گے۔ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے آگاہی کی اشد ضرورت ہے، جس […]