قلعہ سیف اللہ، 09 جنوری (پی پی آئی) گزشتہ روز ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے گوال اسماعیل زئی سے نامعلوم اغوا کاروں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایک شخص کو جمعرات کو بازیاب کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے گوال اسماعیل زئی سے نامعلوم مسلح افراد نے بندوق کی نوک پر اغوا ہونے والے ڈاکٹر جمعہ رحیم عبداللہ زئی کو بازیاب کرا لیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے گوال اسماعیل زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے محسود خان کاکڑ نامی ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جب کہ ان کے دوست ڈاکٹر جمعہ رحیم عبداللہ زئی کو اغوا کر لیا تھا۔