نوشہرو فیروز 09جنوری (پی پی آئی)نوشہرو فیروز، محراب پور، مورو اور ملحقہ دیہات میں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جمعرات کے روز درس گاوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے فرحان ابڑو سمیت 3 بچے زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے،انسانی حقوق کی تنظیم آئی ایچ آر او کے ضلعی کوآرڈنیٹر محمد سلیم مغل کے مطابق ضلع نوشہرو فیروز میں ایک ہفتے کے دوران پاگل کتوں نے ڈیڑھ درجن بچوں کو کاٹ کر زخمی کردیا ہے واضح رہے کہ سندھ بھرمیں سگ گزیدگی کے واقعات معمول اور ان میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔