بلدیہ عظمیٰ کے قبرستانوں میں بائی لاز اور تدفین کے لئے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد شروع

 کراچی 09جنوری (پی پی آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام قبرستانوں میں کے ایم سی کے بائی لاز اور تدفین کے لئے مقررہ نرخ پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے، کے ایم سی کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے لیے 14300 روپے کا نرخ مقرر کیا گیا ہے اور تمام قبرستانوں میں مقررہ نرخ کے بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں، شہری قبرستان میں تدفین کے لیے 14300 روپے سے زائدادا نہ کریں،اس رقم میں زمین، قبر کی کھدائی، بلاکس سے چنائی، سلیپ اور تدفین کے تمام امور شامل ہیں، زائد رقم وصول کرنے والوں کے خلاف شکایت 1339 پر درج کرائی جائے جس پر فوری سخت کارروائی کی جائے گی،یہ بات انہوں نے کے ایم سی قبرستانوں میں متعلقہ بائی لاز اور تدفین کے نرخ کے حوالے سے جاری کی گئیں ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، انہوں نے شہریوں سے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں اپنے لواحقین کی تدفین کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات پر فوری کارروائی کے لئے کمپلین نمبر 1339 سے رجوع کریں۔ علاوہ ازیں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ  جمعہ کو باغ جناح فریئر ہال میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت پانچویں سالانہ پھولوں کی نمائش2025کا افتتاح کریں گے، پھولوں کی نمائش 10 تا 12 جنوری منعقد کی جا رہی ہے جس کا اہتمام بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر ڈپارٹمنٹ نے کیا ہے اور اس کے لئے کے ایم سی کی مختلف نرسریز میں پھول اور پودے تیار کرنے کے بعد انہیں انتہائی خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ باغ جناح فریئر ہال میں شہریوں کے لئے سجایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

زہری میں دہشت گردی کی مذمت، عوام خوفزدہ نہیں ہوں گے:نیشنل پارٹی

Thu Jan 9 , 2025
کوئٹہ، 09 جنوری (پی پی آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن بلوچستان صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ نے جمعرات کے روز ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے صوبے کے عوام خوفزدہ نہیں ہوسکتے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت […]