صدیق راجہ میرااچھادوست اور خدا ترس آدمی ،دیرینہ ساتھی تھا: محمد احمدشاہ

کراچی09جنوری (پی پی آئی)آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے معروف تھیٹر کے پروڈیوسر اور کاروباری شخصیت ایم صدیق راجہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیا گیا۔آرٹس کونسل آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، ذاکر مستانہ،آفتاب کامدار، نعمان خان، جمال صدیقی, الیاس ندیم،سپناغزل، سہیل عباسی، نظر حسین، قاسم پٹیل، فاروق زیدی،وجیہ وارثی، جاوید پٹیل اور دانش بلوچ سمیت تھیٹر سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل آف پاکستان محمد احمدشاہ نے کہا کہ صدیق راجہ میرااچھادوست اور خدا ترس آدمی ،دیرینہ ساتھی تھا،وہ آرٹس کونسل کا پرانا ممبر تھا،فنکاروں کو یاد کرناآرٹس کونسل کی روایت ہے، فنکاروں کی ہر خوشی اور غم میں آرٹس کونسل شریک ہے جمال صدیقی نے کہا کہ صدیق راجہ کو میں نے کبھی تنہا نہیں دیکھا، لیکن ان کی مسکراہٹ ہمیشہ دکھوں کو چھپا لیتی تھی۔ ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔دانش بلوچ نے کہا کہ لیاری کے لوگ بھی ان سے بہت محبت کرتے تھے۔ انہوں نے ماہ نور بلوچ جیسے کئی فنکاروں کو انڈسٹری میں متعارف کروایا۔تقریب کی نظامت کے فرائض اقبال لطیف نے انجام دئیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوشش ہے کہ جام صادق پل مقررہ وقت سے 8 ماہ پہلے مکمل ہو، شرجیل میمن

Thu Jan 9 , 2025
کراچی09جنوری (پی پی آئی) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جام صادق پل کو دسمبر 2025 میں مکمل ہونا ہے لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کوشش کر رہے ہیں کہ پل مقررہ وقت سے 8 ماہ پہلے مکمل کیا جائے۔دو دن بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملیر ایکسپریس وے کا […]