کوئٹہ، 09 جنوری (پی پی آئی) جھل مگسی کے علاقے بریجہ میں جمعرات کو ایم ایٹ روڈ پر کوچ اور ویگن کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے جھل مگسی کے علاقے بریجہ میں ایم ایٹ روڈ پر ویگن مسافر کوچ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ لاش اور زخمیوں کو جھل مگسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری طبی اور قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جب کہ زخمیوں کو جھل مگسی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے لاڑکانہ سندھ ریفر کردیا گیا۔ یہ رپورٹ درج ہونے تک جاں بحق اور زخمیوں کے نام معلوم نہیں ہوسکے تھے۔