کراچی09جنوری (پی پی آئی) معروف روحانی شخصیت اورجماعت قاسمیہ فیروزیہ اہلسنت کے سربراہ پیرسید فیروز شاہ قاسمی انتقال کر گئے۔جماعت اہلسنت کے اعلامیہ کے مطابق پیرسید فیروز شاہ قاسمی گزشتہ 64سال سے روحانیت کا درس دے رہے تھے۔ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ بخاری مسجد گلستان جوہر میں اور تدفین پہلوان گوٹھ قبرستان میں کی جائے گی فیروز شاہ قاسمی کے دنیا بھر میں ہزاروں مرید اور عقیدت مند ہیں،وہ رویت ہلال کمیٹی کے رکن اور 1977سے 1993تک جماعت اہلسنت صوبہ سندھ کے صدر بھی رہے