شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پرمحسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد 15جنوری(پی پی آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کی ستائش  کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا خوارجی دہشتگردوں کے خلاف مسلسل کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ مزید پڑھیں:سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 23 دہشتگرد گرفتار  بہادر سکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے عزائم کو خاک ملایا، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر,مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا

Wed Jan 15 , 2025
لاہور 15جنوری(پی پی آئی) لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر خیبر میل 1 اپ 4 گھنٹے 19 منٹ جبکہ خیبر میل 2 ڈاؤن 2 گھنٹے 51 منٹ تاخیر کا شکار […]